پاک سٹڈی سنٹرز ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہ ہوسکا

پاک سٹڈی سنٹرز ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہ ہوسکا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا ۔ہائر ایجوکیشن کے زیر انتظام جامعات میں قائم پاک سٹڈیز سنٹرز کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوا۔ۭ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا ۔ہائر ایجوکیشن کے زیر انتظام جامعات میں قائم پاک سٹڈیز سنٹرز کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوا۔تفصیل کے مطابق ملک بھر کی جامعات میں قائم پاک سٹڈی سنٹرز کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے محروم ہیں ،جامعات کے دیگر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ دیگر سرکاری ملازمین کی طرح سنٹرز کے سٹاف کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے ۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا)کے صدر ڈاکٹر امجد مگسی کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنے ملازمین اور افسروں کی تنخواہیں بڑھا لی ہیں ،تمام سرکاری ملازمین کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ پاک سٹڈی سنٹرز کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں