عدم توجہ،نصف صدی سے زائد عمر کا درخت گر گیا

عدم توجہ،نصف صدی سے زائد عمر کا درخت گر گیا

لاہور(شیخ زین العابدین)حکومتی اداروں کی مبینہ کوتاہی کے باعث لاہور کے پرانے درختوں کی حفاظت کو ملحوظ خاطر نہ رکھا جا سکا۔۔۔

 کوئنز روڈ پر سر گنگا رام ہسپتال کے باہر گرین بیلٹ میں موجود بیری کا قدیم درخت گر گیاجس کی عمر 60 سال سے ایک صدی تک ہے ۔تفصیل کے مطابق پی ایچ اے کی جانب سے قدیم درختوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات نہیں کئے گئے ،ادارے میٹنگ میٹنگ کھیلنے اور سرویز میں مصروف جبکہ قدیم درخت گرتے جا رہے ہیں۔مصروف ترین شاہراہ پر درخت گرنے سے کوئنز روڈ کی ایک جانب کی ٹریفک بند کر دی گئی ،درخت کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا۔پی ایچ اے کی جانب سے موثر اقدامات نہ ہونے سے درختوں اور ان کی شاخیں گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات بھی رونما ہوچکے ،محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے کی جانب سے قدیم درختوں کا کبھی معائنہ ہی نہیں کیا گیا۔مرکزی شاہراہوں پر موجود درختوں پر وقت پر سپرے نہیں کیا جاتا، 3 سال قبل پرانے درختوں کے معائنے کیلئے پی ایچ اے نے سروے شروع کیا، چوتھا سال شروع ہو گیا،مگر ابھی تک سروے ہی مکمل نہیں ہو سکا ۔کینال روڈ، مال روڈ،جیل روڈ ہر مصروف شاہراہ پر درخت موجود ہیں جن کی شاخیں کترنے میں بھی سست روی برتی جارہی، قدیمی درختوں سے گرنے والی ٹہنیاں کیڑے لگنے سے کھوکھلی ہوچکی ہیں، ہارٹی کلچر قانون کے مطابق پرانے درختوں کا ششماہی چیک اپ ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں