سینئرممبربورڈ آف ریونیو کو موضع جات کی ڈیجیٹائزیشن پر بریفنگ

سینئرممبربورڈ آف ریونیو کو موضع  جات کی ڈیجیٹائزیشن پر بریفنگ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سینئرممبربورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاویدکی زیر صدارت لاہور کے مختلف موضع جات کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اجلاس ہوا۔۔۔

 جس میں کمشنر زید بن مقصود، ڈی سی موسیٰ رضا اور ڈی جی پیلرا اکرام الحق سمیت دیگر افسر موجود تھے - اجلاس میں ڈی جی پیلر ا نے سینئرممبربورڈ آف ریونیو کو لاہور کے موضع جات کی ڈیجیٹائزیشن پر بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایا لاہور کے 142 موضع جات میں سے 8 کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل مکمل ہو چکا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا جبکہ 38 موضع جات کے ریکارڈ کی مکمل سکیننگ کے بعد توثیق کے لئے اراضی سنٹرزاور پٹواریوں کو بھجوادیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں