سکول کھل گئے ،اداروں کے باہر 200 اضافی وارڈنز تعینات

سکول کھل گئے ،اداروں کے باہر 200 اضافی وارڈنز تعینات

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر،کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر سکول و کالجز کے باہر ٹریفک کی روانی کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کرتے ہوئے۔۔۔

 مصروف اور اہم شاہراہوں پر واقع 200 سے زائد سکولوں کے باہر اضافی پٹرولنگ آفیسرز تعینات کر دئیے گئے ۔ ڈی ایس پیز سکول ٹائم اور چھٹی کے اوقات میں خود فیلڈ میں موجود رہیں گے ۔ مال روڈ،جیل روڈ، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ ،علاقہ اقبال روڈ، وحدت روڈ، مولانا شوکت علی روڈ، کینال روڈ پر اضافی نفری تعینات کی گئی ۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے سرکل افسروں کو سکول و کالج انتظامیہ سے میٹنگ کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھٹی کے اوقات میں صرف ایک لائن میں پارکنگ کی اجازت ہوگی، ڈبل پارکنگ کی صورت میں کارروائی کی جائے ، سکول و کالجز کے باہر کسی ریڑھی و ٹھیلے کو نہ لگنے دیا جائے ۔انہوں نے ایجوکیشن یونٹ کو ٹریفک سکاؤٹس پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا سکول و کالجز، یونیورسٹیز میں روڈ سیفٹی لیکچرز کا شیڈول مرتب کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں