لاہور پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ

 لاہور پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

کیمپ میں ماہر امراضِ نسواں، جنرل فزیشنز اور میڈیکل سپیشلسٹ، ای-این-ٹی سپیشلسٹ نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور ادویات مہیا کی گئیں۔ شوگر ٹیسٹ، الٹرا ساؤنڈ، دمہ اور دیگر ٹیسٹوں کی سہولت بھی موجود تھی۔ لاہور پریس کلب کے نائب صدر امجد عثمانی نے فاؤنڈیشن کے منتظمین کا میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں