آٹا تھیلوں کے نرخوں کے جائزے بارے اجلاس

 آٹا تھیلوں کے نرخوں  کے جائزے بارے اجلاس

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سیکرٹری فوڈ معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت صوبہ بھر میں آٹا تھیلوں کے نرخوں کا جائزہ لینے بارے اجلاس ہوا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے اضلاع میں موجود آٹا تھیلوں کے ایکس مل اور مارکیٹ ریٹ بارے آگاہ کیا،صوبہ بھر میں 689 آٹا برانڈز کے 10 اور 20 کلو تھیلوں کی قیمتوں کو چیک کیا گیا، سیکرٹری فوڈ نے کہا تمام اضلاع میں آٹے کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں