لیسکو کے برطرف ملازمین کے ایس ڈی او پر بدعنوانی کے الزامات

لیسکو کے برطرف ملازمین کے ایس ڈی او پر بدعنوانی کے الزامات

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو کی کریم پارک سب ڈویژن کے برطرف ملازمین اور دیگر عملے نے ایس ڈی او کریم پارک پر کرپشن اور بجلی چوری کے الزامات لگا دئیے۔

ان کا کہنا تھا ایس ڈی او حبیب اللہ بجلی چوری کی سرپرستی کرتے ہیں،خود بچنے کیلئے 7 ملازمین کو بغیر کسی انکوائری کے ملازمت سے نکال دیا۔ لائن مین ون عمران علی اور دیگر ملازمین نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایس ڈی او نے اپنی رشوت چھپانے کیلئے ہمیں برطرف کیا، ایس ڈی او کمرشل مقامات پر پیسے لے کر بجلی چوری کر اتے ہیں، ملازمین سے اے سی اور کسی سے کچھ مطالبہ کرتے ہیں ، بجلی چور کو چھوڑنے کیلئے ایک لاکھ روپے رشوت لی ،ہماری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے نوکری پر بحال کیا جائے ،شوکاز دئیے بغیر برطرف کیاگیا ،انکوائری کرائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں