رواں سال کے دوران 19 ہزار 660 بجلی چور گرفتار

رواں سال کے دوران 19 ہزار 660 بجلی چور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے رواں سال بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 19794 مقدمات درج کرکے 19660 ملزم گرفتار کئے۔

ایک بیان میں ترجمان لاہور پولیس نے بتایا اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2733،صدرڈویژن 3153، کینٹ 5679، ماڈل ٹاؤن 3347، سٹی 3657 اورسول لائنزڈویژن میں 1091ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔سی سی پی او نے کہا صوبائی دارالحکومت میں بجلی چوری کی روک تھام اور ملوث ملزموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔انہوں نے کہا بجلی چوری کے مقدمات کا بلا تاخیر اندراج یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں