3 ریسٹورنٹ اور سویٹس یونٹ کو 2 لاکھ کے جرمانے

 3 ریسٹورنٹ اور سویٹس یونٹ کو 2 لاکھ کے جرمانے

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قصور روڈ پر واقع 6 معروف ریسٹورنٹ اور بیکریوں پر چھاپے مارے۔۔۔

 3 معروف ریسٹورنٹ اور سویٹس یونٹ کو 2 لاکھ کے جرمانے عائد، 3 کو اصلاحی نوٹس جاری جبکہ بھاری مقدار میں حشرات زدہ مٹھائیاں اور ممنوعہ ایکسپائر اشیا تلف کر دی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، انتہائی لازم ریکارڈ، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے۔ پروسیسنگ سیکشن میں بدبودار ماحول، کھلی نالیاں اور فروخت کے لئے تیار مٹھائی میں مکھیوں کی بھر پائی گئی۔ زنگ آلود فریزز کی خستہ حالت ،بال بھی موجود پائے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں