گراں فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ، 15 گرفتاریاں

گراں فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ، 15 گرفتاریاں

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ضلعی انتظامیہ لاہور نے گراں فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا، 15 گرفتاریاں ہوئیں جبکہ 2138 مقامات کی چیکنگ، 15 مقدمات کا اندراج، 119 خلاف ورزیوں پر 4 لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے۔

ڈی سی سید موسیٰ رضا نے ٹاؤن شپ مدینہ مارکیٹ فروٹ اور سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے سنگھ پورہ سبزی منڈی و فروٹ منڈی میں ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر ریڑھی بانوں کو جرمانہ کیا۔ ایک د کاندار کو بھی بھنڈی زائد نرخوں پر فروخت کرنے پر جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے چرڑ گاؤں اور آر اے بازار کے علاقے میں متعدد تندوروں کی انسپکشن کی،2 تندور مالکان کو روٹی و نان کی قیمتوں میں خلاف ورزی پر وارننگز دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے پاک عرب سوسائٹی میں تندوروں و ریسٹورنٹس میں پرائس انسپکشن کی، قیمتوں کی خلاف ورزی پر 2 دکانوں کو سیل کر ایا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے علی ٹاؤن اعوان سنٹر میں متعدد تندوروں کی چیکنگ کی، 2 تندور مالکان کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں