تعمیراتی ملبہ ہٹانے کیلئے خصوصی آپریشن کی ہدایت

تعمیراتی ملبہ ہٹانے کیلئے  خصوصی آپریشن کی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شہر میں زیر تعمیر املاک سے تعمیراتی مٹیریل اور ملبہ ہٹانے کے لئے خصوصی آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے ایریاز میں ورکنگ کے ذمہ دار ہونگے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا شہر میں کسی بھی نجی و سرکاری جگہ پر تعمیراتی مٹیریل و ملبہ ایس او پیز کے بغیر نہ پڑا ہو ۔ ایل ڈی اے سکیموں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے ، ایل ڈی اے پراپرٹیز کو جیو ٹیگ کرکے بورڈز لگائے جائیں گے ۔ دریں اثنا ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت ریونیو جنریشن بارے بھی اجلاس ہوا جس میں تمام ونگز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں