3 سکیموں کیلئے ایک ارب 80 کروڑ کے فنڈز منظور

3 سکیموں کیلئے ایک ارب 80 کروڑ کے فنڈز منظور

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 25-2024 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے انیسویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نبیل احمد اعوان نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں گجر کالونی لاہور میں بائیو گیس پلانٹ کی تنصیب کے لئے 68 کروڑ روپے کی منظوری، اڈا خانپور سے پل ڈاری سنگھی رحیم یار خان تک پختہ سڑک کی تعمیر کے لئے 50کروڑ روپے اور بھکر بائی پاس سے نوٹک بائی پاس روڈ کی تعمیر و مرمت کے لئے 62 کروڑ روپے کی منظوری شامل ہے ۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل ، چیف اکانومسٹ مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، دیگر افسروں اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں