ڈی سی کی زیرصدارت پرائس مجسٹریٹس کارکردگی جائزہ اجلاس

ڈی سی کی زیرصدارت پرائس مجسٹریٹس کارکردگی جائزہ اجلاس

قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی 15 تا 18 اگست کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران 6683 انسپکشنز کی گئیں،جن میں 512 خلاف ورزیاں پائی گئیں، جس پر 5 لاکھ 54 ہزار روپے جرمانہ اور 59 افراد کو گرفتار کیا گیا، اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی احکامات جاری کئے کہ روزانہ کی بنیادوں پر مارکیٹوں میں نکلیں اور اوور چارجنگ کرنیوالے دکانداروں کیخلاف بلا تفریق سخت ایکشن لے کر ان پر بھاری جرمانے عائد کریں ،باز نہ آنے والے دکانداروں کیخلاف فوری ایف آئی آرز درج کرائی جائیں،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کو مارکیٹ ریلیف کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک انداز میں کام کریں اور سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں