صوبائی وزیر صحت کا پی ڈی ایم اے میں سیلاب کا جائزہ

صوبائی وزیر صحت کا پی ڈی ایم اے میں سیلاب کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے سیلابی صورتحال کاجائزہ لینے پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا۔

خواجہ سلمان رفیق نے موجودہ موسمی صورتحال اور راجن پوراور ڈیرہ غازی خان میں رودکوہیوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں اور انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا گزشتہ روز راجن پور کی رود کوہیوں سے درمیانے سے اونچے درجے کے سیلابی ریلے گزرے ۔صوبائی وزیر صحت نے کہا پی ڈی ایم اے و انتظامیہ کے پیشگی الرٹ کے باعث کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔کچی کینال میں پانی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا راجن پور میں فلڈ ریلیف کیمپس و ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں