82 کالجوں کی چاردیواری بوسیدہ: لاہور سرفہرست

82 کالجوں کی چاردیواری بوسیدہ: لاہور سرفہرست

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب کے درجنوں کالجوں کی چار دیواری خستہ حالی کا شکار ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور بوسیدہ چار دیواری کے حامل کالجوں میں سب سے آگے ہے۔

لاہور کے 23 کالجوں کی چار دیواری انتہائی خستہ حال ہونیکا انکشاف ہوا۔ راولپنڈی 13، فیصل آباد 12، ملتان 10 اور سرگودھا کے 9 کالجوں کی چار دیواری جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی۔اسی طرح گوجرانوالہ کے 5، ساہیوال 4، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے 3،3 کالجوں کی چار دیواری خستہ حالی کا شکار ہے ۔دوسری طرف ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 82کالجوں کی چار دیواری کی مرمت و بحالی کا فیصلہ کر لیا۔87 کروڑ 71 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر و مرمت کی جائیگی۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے 23 کالجوں کی چار دیواری پر 10 کروڑ 81 لاکھ روپے خرچ ہونگے ۔لاہور کے گورنمنٹ دیال سنگھ کالج، گورنمنٹ کالج برائے خواتین وحدت روڈ ، گورنمنٹ کامرس کالج اقبال ٹاؤن، گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاد باغ ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین مزنگ، گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز، کوئین میری کالج کی چار دیواری کی مرمت بھی کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں