قصاص دیت کے قانون کا غلط استعمال مناسب نہیں :طاہراشرفی
لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان علما کونسل نے کارساز حادثہ کیس میں ورثا کی طرف سے دیت لینے کے بعد معافی کے معاملہ پر کہا ہے کہ قصاص دیت کے قانون کا غلط استعمال کسی صورت مناسب نہیں ہے ۔
اگر عدالت اس طرح کے واقعات میں مجرمین کی معافی قبول کرتی ہے تو اس سے معاشرہ میں انتشار اور فساد پھیلے گا۔ کار ساز حاد ثہ کے معاملہ پر ریاست کو فریق بننا چاہیے اور اس تاثر کو ختم کرنا چاہیے کہ عدالتی نظام طاقتور کے ہاتھوں یرغمال ہے ۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایک بار پھر قصاص و دیت کے قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے ۔