پریم یونین کا مطالبات کیلئے ریلوے شیڈ زون میں مظاہرہ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹرسے ) پریم یونین سی بی اے کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ریلوے شیڈ زون میں مرکزی صدر شیخ محمد انور کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
احتجاج کے دوران مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ شیخ انور نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بریک ڈاؤن الاؤنس اوراوور ٹائم میں کٹوتی کو مسترد کرتے ہیں ،ٹی ایل اے سٹاف اور پوسٹیں ختم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر باعث تشویش ہے ، مطالبات کے حق میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین لا ئٹنگ سٹاف،شیڈ سٹاف ،کیرج سٹاف ،لوکو رننگ سٹاف ،ریلیف ٹرین سٹاف کو پرسانل مینول کی غلط تشریح کر کے ان کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے ،ان اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے ۔