پیسی :5فیلڈ ڈائریکٹوریٹس کی انسپکشن کیلئے 2ٹیمیں تشکیل
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) محمد علی کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 5 فیلڈ ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈائریکٹر انسپکشن انعام اللہ اسد نے ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی بارے کمشنر سوشل سکیورٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔فیلڈ ڈائریکٹوریٹس نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں راولپنڈی، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور لاہور ساؤتھ ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر محمد علی نے مظفر گڑھ، ڈی جی خان، گوجرانوالہ اور گجرات ڈائریکٹوریٹس کی انسپکشن کے لئے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں اور ٹیموں کو دونوں ڈائریکٹوریٹس کی مکمل فرانزک انسپکشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسپکشن ٹیمیں ایک دن میں رپورٹ پیش کریں۔ کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی کا کمشنر انسپکشن ٹیموں کو ہمہ وقت کو فیلڈ میں رہنے کے احکامات بھی دیئے ۔اجلاس میں کمشنر سوشل سکیورٹی نے فیلڈ ڈائریکٹوریٹس کو نئے کنٹری بیوشن ٹارگٹس کی بھی منظوری بھی دی۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ فیلڈ ڈائریکٹرز اپنے ایریاز میں ہفتہ وارانہ اور ماہانہ کنٹری بیوشن ٹارگٹس بنائیں۔تمام ڈائریکٹوریٹس کے پاس کنٹری بیوشن ٹارگٹس کا مکمل ریکارڈ موجود ہو۔