انکم ٹیکس قوانین پر تربیتی سیشن
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے انکم ٹیکس قوانین پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
ڈائریکٹر لیگل ایچ اینڈ ایچ لا فرم میاں ارسلان حبیب نے پی آئی ٹی بی ایمپلائز کو انکم ٹیکس ضوابط، فراڈ سے بچاؤ کی حکمت عملیوں اور ٹیکس فائلر ہونے کے فوائد بارے جامع آگاہی فراہم کی۔ پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ اس طرز کے سیشنز سٹاف کیلئے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔