عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم دس ستمبر کو درخواست پر سماعت کریں گی، رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی، عدالت نے ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کررکھی ہے، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ فلک جاوید کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے فیک ویڈیو پھیل گی، اس ویڈیو سے کردار کشی کی جارہی ہے ، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فلک جاوید کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔