وزیر صحت کا ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ کا دورہ، ایم ایس کی سرزنش

وزیر صحت کا ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال  اوکاڑہ کا دورہ، ایم ایس کی سرزنش

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ اور نواحی علاقے 54/2 ایل سنٹر میں کلینک آن ویلز کا دورہ کیا۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بدانتظامی اور ناقص صفائی پر ایم ایس کی سخت سرزنش کی۔صوبائی وزیر صحت نے مختلف وارڈز میں مریضوں سے مفت ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ ایک ماہ سے ڈائلسز سنٹر میں ایئر کنڈیشنر بند رہنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کل تک اے سیز بحال نہ ہوئے تو متعلقہ کمپنی بلیک لسٹ کردی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں