نجی کالج کے طالبعلموں کا نئے آنے والے سٹوڈنٹ پر وحشیانہ تشدد، بال کاٹ دیئے

نجی کالج کے طالبعلموں کا نئے آنے والے سٹوڈنٹ پر وحشیانہ  تشدد، بال کاٹ دیئے

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن اللہ ہو گول چکر کے قریب نجی کالج کے اوباش طالب علموں کا بدترین تشدد۔

نئے طالب علم عبدالرحمن کو ملزمان زید شاہ، شہر یار، معاز، ارحم، عاشر خان اور 5 نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزموں نے عبدالرحمن کے بال کا ٹ دئیے، بال کاٹنے کی ویڈ یو بھی سامنے آگئی، ویڈیو میں ملزمان کو بال کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے مدعی نے الزام لگایا کہ ملزمان نے جیب سے 14 ہزار نقدی اور موبائل فون بھی نکال لیا، پولیس نے 10 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں