جوہر ٹائون ،شگاف زدہ بڑی شاہراہ کیلئے فنڈز منظور نہ ہوسکے

جوہر ٹائون ،شگاف زدہ بڑی شاہراہ کیلئے فنڈز منظور نہ ہوسکے

لاہور (شیخ زین العابدین)جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ بار بار شگاف زدہ ہونے والی سیوریج لائن سے متعلق انکشافات سامنے آگئے ۔

محکمہ پی اینڈ ڈی نے گزشتہ تین ماہ سے جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ پراجیکٹ کی منظوری نہ دی، جون سے ستمبر تک جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ پر دو مرتبہ شگاف پڑ چکے ہیں، بجٹ میں منظور ہونے کے باوجود فنڈز کا اجرا نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق خیابان فردوسی سیوریج لائن کو دو مختلف سیکشنز میں تبدیل کیا گیا، خیابان فردوسی سیوریج لائن کی تبدیلی کے لئے 3 ارب 39 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا، خیابان فردوسی اور ایوان قائد سے شوکت خانم تک نیا ۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ کراؤن فیلیئر کے مقام پر حفاظتی اقدامات کر دیے گئے ہیں۔ڈی واٹرنگ سیٹس کی مدد سے پانی کا لیول ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں