آوارہ کتوں نے 2 بچوں سمیت 17 افراد کو نوچ ڈالا

آوارہ کتوں نے 2 بچوں سمیت 17 افراد کو نوچ ڈالا

قصور(نمائندہ دنیا)ضلعی انتظامیہ، محکمہ ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کی مبینہ نااہلی کی وجہ سے قصور میں آوارہ کتوں نے 2 بچوں سمیت 17 سے زائد افراد کو نوچ ڈالا۔

تفصیل کے مطابق بستی ونیکاں میں آوارہ کتوں کے جھنڈ پھرنے سے علاقے میں خوف وہراس پیدا ہوا چکا ہے۔ گزشتہ روز آوارہ کتوں نے گلزار حسن، خالد، شاہ محمد، محمدسلیم، عبداﷲ، محمدوارث، محمد لطیف، بابر، سلمان، رانی بی بی، مسکین بی بی، دو بچوں اور دیگر کو نوچ ڈالا۔ ایک روز میں 17 سے زائد افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بن گئے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں