شہر کی 93 شاہراہوں پر پیچ ورک لگانے کی حکمت عملی تیار
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر لاہور میں ایل ڈی اے کے زیر انتظام چلنے والے اسفالٹ پلانٹ کا فعال ہونا بھی عوام کے لئے سودمند ثابت نہ ہوسکا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے پیچ ورک لگانے کے لئے حکمت عملی بنا لی، لاہور کی 93 شاہراہوں پر پیچ ورک لگانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی، شہر کی شاہراہوں پر پیچ ورک کا کام مختلف فیز میں کیا جائے گا، پہلے فیز میں 302 کلومیٹر طویل شاہراہوں پر پیچ ورک کا کام کیا جائے گا، لاہور کے سب سے بڑے سگنل فری کوریڈور کینال روڈ پر پیچ ورک کا کام اولین بنیادوں پر کیا جائے گا، پیچ ورک لگانے کے لئے ایل ڈی اے اور ٹیپا کے درمیان سڑکوں کی تقسیم کر لی گئی، ٹھوکر سے ہربنس پورہ جانے والی کینال روڈ پر ٹیپا پیچ ورک کا کام کرے گا، ہربنس پورہ سے ٹھوکر جانے والی کینال روڈ پر پیچ ورک ایل ڈی اے کرے گا۔