کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دیکر 87لاکھ کا فراڈ، ملزم کی ضمانت خارج

 کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دیکر 87لاکھ  کا فراڈ، ملزم کی ضمانت خارج

لاہور (عدالتی رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دینے پر ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست خارج کردی۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا ملزم حافظ توثیق حیدر بیرون ملک بھجوانے کے فراڈ کیسز میں ملوث ہے ، ٹھوس شواہد موجود ہیں ،ملزم نے کینیڈا بھجوانے کیلئے 87 لاکھ روپے لئے ، تمام رقم آن لائن ملزم کے اکائونٹ میں ٹرانسفر ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں