ڈی سی کارائمری سکول مہوتہ سنگھ والا کا دورہ، صفائی، انتظامات کا جائزہ

ڈی سی کارائمری سکول مہوتہ سنگھ والا  کا دورہ، صفائی، انتظامات کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈی سی لاہور موسیٰ رضا نے گورنمنٹ پرائمری سکول مہوتہ سنگھ والا کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا سکول بحالی پروگرام کے پہلے مرحلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول مہوتہ کو پیف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی نے کلاسز میں صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور پیف کے نمائندگان سے ملاقات کی اور بریفنگ لی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گورنمنٹ مہوتہ سکول میں 146 طالبعلم تھے اور پیف کے پاس اب 90 طالبعلم ہیں اور پرائیویٹ پارٹنرشپ پر گورنمنٹ سکولوں کو چلایا جائے گا۔موسی ٰ رضا نے کہا کہ پیف کو دئیے جانے والے سکولوں کو بلڈنگز، طالبعلم، فرنیچر، پنکھے اور کتابیں گورنمنٹ کی جانب سے مہیا کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں