ایل سی ڈبلیو یو، کارڈ کے بغیر داخلہ بند
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں شناختی کارڈ کے بغیر طالبات کا داخلہ نہیں ہو سکے گا۔
ہراسمنٹ کے واقعات کے تدارک کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہاپروکٹوریل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طالبات کیلئے یونیورسٹی گیٹ دوپہر 12 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔