کے پی میں گورنر راج کے حق میں نہیں:ملک احمد خان
لاہور(سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں ،26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے سے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا گیا۔۔۔
میثاق جمہوریت پر عملدرآمد ہوا،27ویں آئینی ترمیم کی ضرورت ہوئی تو اس پر سب مل بیٹھیں گے ۔انہوں نے پنجاب اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں کہا سیاسی عدم استحکام سے معیشت پر بوجھ پڑ رہا ہے اس پر سیاسی جماعتوں کو دیکھنا ہوگا۔ 9 مئی کے واقعات ریاست کیلئے ٹیسٹ کیس ہیں، نو مئی کی طرح دنیا کی تاریخ میں افواج پر حملے کی نظیر نہیں ملتی ۔ علاوہ ازیں سپیکر نے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ یورپی یونین کے اشتراک سے جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں سپیکر نے پنجاب اسمبلی میں نئے میڈیا بر یفنگ ہال کا سنگ بنیاد رکھا ۔ سپیکر ملک احمد خان نے اسمبلی میں پہلی بار اسلامی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح بھی کیا۔