14 گاڑیوں کا سیمپل فیل 2 ہزار 560 لٹر دودھ تلف
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ملاوٹی دودھ مافیا کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا۔ 267دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 14 گاڑیوں کا سیمپل فیل قرار دیدیا گیا جبکہ 253 پاس قرار دی گئیں۔
ناکہ بندی کے دوران 3 لاکھ 60 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران 2ہزار 560لٹر دودھ تلف کر کے بھاری جرمانے کئے گئے۔ گجومتہ، بابو صابو، اڈا پلاٹ، ٹھوکر، راوی پل اور جلو موڑ انٹری پوائنٹس سے آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ تلف دودھ میں پانی، پاؤڈر کی ملاوٹ، فیٹ کی کمی پائی گئی۔