1کھرب 37ارب کے ترقیاتی کام شروع کرنے کافیصلہ

1کھرب 37ارب کے ترقیاتی کام شروع کرنے کافیصلہ

لاہور(عمران اکبر)لاہور ریویمپنگ پروگرام کا سلوگن ہمارا لاہور نسل در نسل، 1 کھرب 37 ارب کے ترقیاتی کام شروع کرانے کے لئے تیاریاں مکمل، 8 اور 9 نومبر کو ٹینڈرز اوپن جبکہ 18 نومبر کو ٹینڈرز ایوارڈ اور 20 نومبر سے کام شروع کر دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ فنانس نے 35ارب روپے ڈی سی آسان اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیئے ، ابتدائی مرحلے میں 20ارب کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز اوپن کئے جائیں گے ، واسا کے 15ارب روپے کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز اوپن کئے جائیں گے ، 8نومبر کو 197سکیموں کی ای ٹینڈرنگ اوپن کی جائے گی ،9نومبر کو واسا کی 189سکیموں کی ای ٹینڈرنگ اوپن کی جائے گی ،ترقیاتی سکیموں میں ٹف ٹائل، پی سی سی ،ڈرینج و سیوریج سسٹم،واٹر سپلائی اور سٹریٹ لائٹس کی اپ گریڈیشن کی جائے گی ۔کمشنر زید بن مقصود کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا ٹاسک ڈی سی لاہور کے سپرد ہے ، ترقیاتی سکیم کے معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کیمطابق تکمیل ہونی چاہئیے ۔لاہور ری ویمپنگ پرواگرام کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی ٰپنجاب کریں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں