آلودگی کے باوجود شہر میں ترقیاتی کام شروع کرنے کافیصلہ

آلودگی کے باوجود شہر میں ترقیاتی کام شروع کرنے کافیصلہ

لاہور (شیخ زین العابدین،عمران اکبر )فضا میں گرد کے ذرات کو روکنے کی بجائے ترقیاتی کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ واسا کو سیوریج اور واٹر سپلائی لائنیں بچھانے کی مد میں لاہور شہر اکھاڑنے کی اجازت دے دی، واسا کی ناقص حکمت عملی سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں 316 کلومیٹر طویل سڑکوں اور گلیوں کا انفراسٹرکچر اکھاڑ کر سیوریج لائن بچھائی جائے گی، دریں اثنا اوپن فورم کے تحت ای ٹینڈرنگ کے ذریعے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر اوپن کر دیئے گئے ، ڈپٹی کمشنر ،ایم سی ایل ،نیسپاک ،پیپرا، اربن یونٹ ،اسسٹنٹ کمشنر، پی آئی ٹی بی ،لوکل گورنمنٹ کے ممبران ٹینڈرز اوپن کرا رہے ہیں۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ شہر لاہور میں ترقیاتی سکیوں کو سموگ ایس او پیز کے تحت کرایا جائے گا ،بلدیاتی ایکٹ مکمل اسی سال اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، 20نومبر سے شہر میں ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ ترقیاتی سکیم معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کیمطابق مکمل ہونی چاہئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں