افغان عبوری حکومت میں ہمارے سکول ،شہر لہو لہان:طاہر اشرفی

 افغان عبوری حکومت میں ہمارے سکول ،شہر لہو لہان:طاہر اشرفی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس میں دہشتگردوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دہشتگردی میں بیگنا ہ افراد کو نشانہ بنایاگیا، جوں جوں پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہو رہا ہے دہشتگردی بڑھتی جا رہی ہے ۔کب تک ان دہشتگردوں کی سہولت کاری کرکے بلوچستان میں حقوق کے نام پر انسانیت کے قاتلوں کو ہیرو بنایاجائے گا۔کوئٹہ کا خود کش حملہ آور لاپتاافراد کی فہرست میں شامل تھا۔ وہ امریکی اسلحہ سے لیس تھا اسکی وردی ٹوپی بندوق دیکھیں جو امریکا جاتے ہوئے افغانستان چھوڑ گیا تھا۔ افغان قیادت کالعدم بی ایل اے سمیت دیگر تنظیموں کی دہشتگردی کا خاتمہ کرے ۔سراج حقانی ،ملا ہبت اللہ ، ملا برادرز سے اپیل کرتا ہوں احسان کا بدلہ  لاشوں کی صورت میں نہ دیں،جب سے افغان عبوری حکومت آئی،ہمارے سکول اورشہر لہو لہان ہیں، امن قائم نہیں ہوا ، ان سے کہتا ہوں آپکی آزادی کیلئے 45سال سے قربانیاں دے رہے ہیں اورہمیں خود کش حملے ، دہشتگردی، کلاشنکوف ،منشیات سمگلنگ وفروخت کا کلچر ملا ،افغانستان اچھا پڑوسی اوربھائی بنے ۔ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے اب دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنا پڑیں گے ۔ او آئی سی اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے حل اور فلسطینی مسلمانوں کاقتل عام روکنے کیلئے لائحہ عمل سامنے لایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں