گرجاگھروں ، دیگر مقامات پرپولیس کی اضافی نفری تعینات

 گرجاگھروں ، دیگر مقامات پرپولیس کی اضافی نفری تعینات

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر اتوار کے روز صوبائی دارالحکومت کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کا جامع پلان تشکیل دیا گیا۔

حساس گرجاگھروں اور دیگر اہم مقامات پرپولیس کی اضافی نفری سمیت اسنائپرزتعینات رہے ۔ پولیس ٹیموں نے ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی فرائض انجام دیئے ۔ لاہور پولیس کے جوانوں نے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات اور اہم مقامات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی۔ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رہے ۔سپروائزری افسران نے گرجا گھروں ودیگراہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کی۔ شہر کی داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیموں نے گرجا گھروں اور اہم مقامات کے اطراف میں مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائی۔ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں نے انتہائی الرٹ رہ کر شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں