24گھنٹے میں 5181 شہری سانس کی بیماری میں مبتلا

 24گھنٹے میں 5181 شہری سانس کی بیماری میں مبتلا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے سموگ کے باعث پنجاب بھر میں 5 مختلف بیماریوں سے متاثرہ افراد کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

لاہورمیںسموگ کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5181افراد سانس کی بیماری میں مبتلا ہوئے ،ایک ہفتے کے دوران 36ہزار اور ایک ماہ میں 1لاکھ30ہزار افراد متاثرہوئے ۔ پنجاب بھرمیں مختلف بیماریوں سے متاثرہ افراد کے اعدادوشمارجاری کردئیے گئے جس کے مطابق شہر میں 24گھنٹوں کے دوران 433افراد دمہ کے مرض سے متاثر ہوئے ،ایک ہفتے کے دوران 2553 اورایک ماہ میں 6186کیس رپورٹ ہوئے ۔ شہرمیں 24گھنٹے کے دوران 130افراد دل کے مرض میں مبتلا ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں 2275اور ایک ماہ میں 15309افراد متاثر ہوئے ۔ شہرمیں 24گھنٹے کے دوران 47 افراد میں فالج کے مرض کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں 384اورایک ماہ کے دوران 636 فالج کے کیس رپورٹ ہوئے ۔24گھنٹے کے دوران 293افراد آنکھوں کے مرض میں مبتلاہوئے جبکہ ایک ہفتے میں یہ تعداد 1646 اورایک ماہ میں 2439 تک پہنچ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں