48 گھنٹوں میں 511 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہا۔ 48 گھنٹوں کے دوران 511 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی، 177 مقدمات درج کرکے 40 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔
پکڑے جانیوالے کنکشنز میں 16 کمرشل، 3 زرعی، 1 انڈسٹریل اور 491 گھریلو شامل تھے ۔علاوہ ازیں ایڈیشنل ایس ای ڈیفنس ڈویژن انجینئر پیر حماد شاہ نے مختصر عرصے میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 806 بجلی چوروں کو پکڑا جو مین تاروں کو کنڈے ، میٹر ٹمپر ڈاور دیگر مختلف جدید طریقوں سمیت مقامی عملے کی ملی بھگت سے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ بجلی چوروں کو ڈی ٹیکشن بل کی مد میں 7 لاکھ 5 ہزار یونٹ چارج کئے گئے۔