گیس چوری،غیر قانونی استعمال پر درجنوں کنکشن منقطع
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)سوئی ناردرن گیس کمپنی کی سپیشل ٹیموں کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا۔ گیس چوری اور گیس کے غیر قانونی استعمال پر درجنوں کنکشن منقطع کردئیے گئے۔
پنجاب، خیبر پختو نخوا اور اسلام آباد میں 97 کنکشن منقطع، 69 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے ۔لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 37 کنکشن منقطع، 27 لاکھ 40 ہزار کے جرمانے کئے گئے ۔ سوئی ناردرن لاہور ریجن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی۔ کمپنی کی جانب سے کمپریسرز کا استعمال کرنے والے صارفین کے کنکشن بھی منقطع کئے گئے۔