گورنر پنجاب آج انٹر نیشنل پنجابی کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے

  گورنر پنجاب آج انٹر نیشنل پنجابی  کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے

لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر آج (منگل) انٹر نیشنل پنجابی کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

پیر سے جاری کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور بھارت سے پنجابی دانشور، فلم، موسیقی، ادب اور سیاست کے میدان کی سرکردہ شخصیات شریک ہیں۔ پنجابی پرچار یہ کانفرنس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کلچر اینڈ لینگویج (پیلاک) اور پنجابی لہر کے تعاون سے کرا رہی ہے۔ سویڈن سے آئے ڈاکٹر اشتیاق احمد آج کلیدی خطاب کریں گے۔ لال بینڈ اور پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ گائیکی کا مظاہرہ کریں گے۔ بلھے شاہ کی کافیوں پر دھمال ہوگی۔ رات کو نوجوان پنجابی شاعروں کا مشاعرہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں