میٹرو بس:برقی زینوں کی بندش کا 8 کروڑ جرمانہ وصول نہ ہوسکا

میٹرو بس:برقی زینوں کی بندش کا 8 کروڑ جرمانہ وصول نہ ہوسکا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)میٹرو بس کے بیشتر سٹیشنوں کے برقی زینوں کی بندش کا مکمل جرمانہ نہ لیا جا سکا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے مبینہ طور پر ایکسلیٹر بند ہونے پر نجی کمپنی کو جرمانے نہیں کئے۔

اتھارٹی نے وضع کردہ جرمانہ وصول کرنے کے بجائے 28 ہزار روپے ماہانہ جرمانہ وصول کیا۔ جرمانے اور سزا کا تعین نہ کرنے سے 4 سال تک 30 برقی زینے بھی خراب رہے ۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے نجی کمپنی سے 8 کروڑ 6 لاکھ 16 ہزار روپے کی ریکوری نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں