ملتان کو تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے کا آغاز،زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

ملتان کو تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے کا آغاز،زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

ملتان (وقائع نگار خصوصی)مریم خان کمشنر ملتان ڈویژن نے ملتان ڈویژن کو تمباکو نوشی کے دھواں سے پاک شہر بنانے کا آغاز کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے تمام محکموں کو ہدایات کی ہیں کہ وہ اپنے اداروں کو تمباکو نوشی سے پاک بنائیں اور اپنے اداروں کے اندر ‘‘تمباکو نوشی کرنا سخت منع ہے ’’ کا بورڈ آویزاں کریں۔اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی ہے ۔ تمباکو نوشی سے پاک عوامی مقام کا آغاز کمشنر آفس ملتان سے کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈیپارٹمنٹ‘‘ تمباکو نوشی کرنا سخت منع ہے ’’ کا بورڈ آویزاں کریں ۔ مزید تمام دفاتر میں ایش ٹرے فری پالیسی کا اعلان بھی کیا۔ اس سلسلہ میں سب سے پہلے تمام محکموں کے سربراہان ڈویژن کی سطح پراپنے محکمہ کا ایک فوکل پرسن اور دو ماسٹر ٹرینر نامزد کریں گے جن کو تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے کے حوالے سے ٹریننگ دی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان نے ڈویژنل عملدرآمد کمیٹی برائے انسداد تمباکو نوشی کے پہلے اجلاس سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد تمباکو ایک قومی فر ض ہے جسے پہلی ترجیح سمجھتے ہیں۔ ملتان ڈویژن کو سموک فری بنانے کے لیے انتظامیہ ہراول دستہ کا کام کرے گی کمشنر ملتان ڈویژن نے اس سلسلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل عملدرآمد کمیٹی برائے انسداد تمباکو نوشی میں تمام محکموں کے نمائندوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔ کمشنر ملتان نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات کی کہ وہ اپنے اداروں کو تمباکو نوشی سے پاک بنائے اور اپنے اداروں کے اندر ’’تمباکو نوشی کرنا سخت منع ہے‘‘ کا بورڈ آویزاں کریں۔ملتان کو تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے کے لیے عوامی مقامات ، عوامی گاڑیوں اور ہوٹلز و ریسٹورنٹس میں انسداد تمباکو قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے ۔خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں