گرین میٹرز پر پابندی میں 30 نومبر تک توسیع کا فیصلہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو نے بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کی بروقت خریداری نہ کرنے کے باعث ایک مرتبہ پھر ان میٹروں کے اجرا پر عائد پابندی میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے پابندی میں توسیع 30 نومبر تک بڑھانے کے لئے سوچ بچار شروع کر دیا۔ اس سے قبل لیسکو نے پابندی کا نوٹیفکیشن 15 نومبر تک کا جاری کر رکھا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 30 نومبر کے بعد شہری گرین میٹرز لگوا سکیں گے۔