پرچوں کی مارکنگ ،بورڈ نے اساتذہ کے کروڑوں دبالئے

پرچوں کی مارکنگ ،بورڈ نے اساتذہ کے کروڑوں دبالئے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور تعلیمی بورڈ ہر سال کی طرح اس سال بھی انٹر میڈیٹ کے مختلف مضامین کے پرچوں کی مارکنگ کرنے والے ہزاروں اساتذہ کے کروڑوں روپے دبا کر بیٹھ گیا۔

انٹر پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے نتائج آئے ہوئے تین ماہ گزر گئے لیکن مارکنگ کرنے والے اساتذہ کو معاوضہ ادا نہیں کیا۔بتایا گیا ہے کہ انٹر کے پرچوں کی مارکنگ اساتذہ جون، جولائی کے شدید موسم میں ناکافی سہولیات والے تنگ و تاریک کمروں میں شکستہ کرسیوں اور بینچوں پر بیٹھ کر کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے بیش تر اساتذہ مارکنگ کا کام کرنے سے کتراتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں