لیسکو میں مٹیریل کی قلت شدت اختیار کر گئی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو بورڈ کی مبینہ سستی اور غفلت صارفین کے لیے عذاب بن گئی، بورڈ حکام میٹنگز کے کھیل میں مصروف، سامان کی خریداری بروقت نہ ہوسکی۔
لیسکو میں میٹریل کی قلت شدت اختیار کر گئی ،گزشتہ چار ماہ سے خراب میٹرز تبدیل ہوئے نہ ہی دیگر سامان کی خریداری ہوسکی، ذرائع کے مطابق گزشتہ چار ماہ سے لیسکو صارفین کے خراب میٹرز کا مسئلہ حل نہ ہوسکا،میٹرز تبدیل نہ ہونے سے صارفین کو اوسط بل بھجوائے جارہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو میں سنگل فیز اور اے ایم آئی میٹرز کی شدید کمی ہے ۔