کتوں کے کاٹنے سے 5 سالہ بچی زخمی

کتوں کے کاٹنے سے 5 سالہ بچی زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ مصطفی آباد کی مبینہ نااہلی کے باعث آوارہ کتوں نے 5 سالہ بچی کو کاٹ کر زخمی کردیا۔۔۔

 محلہ صادق آباد کے رہائشی محمدعمران کی 5سالہ بیٹی دعا فاطمہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے افسر اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کتوں کو تلف کرنے کا بندوبست کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں