ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

قصور(نمائندہ دنیا)ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریو ں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلو ں سے محروم کر دیا گیا۔

 پولیس تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ دیوی دیوارہ چوک میں محمدعامر کی کھاد سپرے کی دُکان پر آنے والے ڈاکوؤں نے اُسے یرغمال بناکر ڈیڑھ لاکھ نقدی ،موبائل فون ، پولیس تھانہ الہ آباد تلونڈی عید گاہ کے نزدیک کاشف آرائیں کی کھاد کی دُکان پر آنے والے ڈاکوؤں نے اُسے یرغمال بناکر 17ہزار نقدی چھین لی، ملاں والا چک نمبر 34پتوکی کے قریب ڈاکوؤں نے آفتاب انجم جٹ سے 30 ہزار نقدی، موبائل فون، نچی ہاؤسنگ سکیم مصطفی آباد کے قریب ڈاکوؤں نے جویس انور مسیح سے نقدی، موبائل فون، موٹرسائیکل سوار محمداویس ،راشد اور محمد افضل کو روہی نالہ راؤخانوالہ کے قریب روک کر ڈاکوؤں نے 4 موبائل فونز، 19 ہزار نقدی، عباس پارک پتوکی کے قریب ڈاکوؤں نے محمد شفیق آرائیں سے 8ہزار نقدی، موبائل فون، 40 کویتی دینار، چاہ کمبوواں والا کھڈیاں میں ارشد کے گھر میں ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 20 ہزار نقدی، بھلو کے نزدیک ڈاکوؤں نے احمد یوسف سے 27 ہزار نقدی، موبائل فون، موٹرسائیکل، ویرھ سنگھ والا چھانگامانگا کے نزدیک ڈاکوؤں نے سجاد سے 1 لاکھ 20 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ مختلف مقامات سے 3 شہریوں غلام حیدر، رانا آصف سلطان اور محمد اعظم کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں، پولیس مصروف کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں