برگر وں کے پیسے مانگنے پر پولیس اہلکاروں کادکاندار پرتشدد
لاہور(کرائم رپورٹر)پیسے مانگے پر تھانہ گڑھی شاہو کے پولیس اہلکاروں کا برگر شاپ کے مالک اور اس کے بیٹے پر تشدد کا واقعہ، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس پی کو تحقیقات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
دکاندار اعجاز کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ساڑھے 8 بجے پولیس اہلکار برگر کھانے کیلئے ان کی دکان پر آئے۔ اہلکاروں نے برگر کھائے اور پیک کرائے ،تاہم جب اس نے پیسے مانگے تو اہلکاروں نے اسے دھمکیاں دینی شروع کر دیں اور اسے اور اس کے بیٹے کو دکان سے باہر گھیسٹتے ہوئے نکال کرتشدد کیا، اس دوران اس نے 15 پر کال کی مگر کوئی مدد نہ ملی۔ اہلکاروں نے کہا کہ \"لاک ڈاؤن میں ڈائننگ کیسے چلا رہے ہو؟\" اور دھمکی دی کہ ابھی پرچہ دے دیں گے ۔ دوسری جانب گڑھی شاہو میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ مفت برگر کھانے کی خبر سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس پی کو تحقیقات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ خبر میں مبینہ طور پر 15 کال کے ریسپانس نہ آنے کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔