ایجوکیشن کمپلیکس میں ملازمین کا تنخواہیں بندہونے کیخلاف مظاہرہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ہال روڈ پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس میں درجہ چہارم کے 434 ملازمین کی تنخواہیں بند ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے درجہ چہارم ملازمین کی تنخواہیں بند ہونے پر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کیخلاف ملازمین کی شدید نعرے بازی کی ۔احتجاج کی قیادت صدر اپکفا سید غلام حیدر زیدی نے کی ۔سیکرٹری ایجوکیشن خالد منظور ووٹو معاملہ کا فوری نوٹس لیں ،سیدغلام حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری سکولز نوٹس لے کر درجہ چہارم کے ملازمین کی تنخواہیں فی الفور بحال کرائیں۔