جوڈیشل اکیڈمی :تجزیاتی ٹریننگ کے بارے کورس مکمل

جوڈیشل اکیڈمی :تجزیاتی ٹریننگ کے بارے کورس مکمل

لاہور(کورٹ رپورٹر)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں فوجداری مقدمات کے حوالے سے فرانزک سائنس، میڈیکولیگل، پوسٹ مارٹم اور اسلحہ کے بارے میں معلوماتی و تجزیاتی ٹریننگ پروگرامز کے سلسلے کا ایک اور تربیتی کورس مکمل ہوگیا۔

تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جسٹس (ر) سردار احمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل افسران پراعتماد انداز میں بغیر کسی خوف و خطر اور بلاجھول فیصلے کریں تاکہ عام لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد مزید مستحکم ہوسکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی کورسز کرا رہی ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے جوڈیشل افسران کو ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں اور سیکھنے کو عمل کو ہمیشہ جاری رکھیں۔ تربیتی کورس کے دوران \"نامور\" کے موضوع پر ادبی سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس میں معروف شاعر عباس تابش نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں