4 دن سے ہزاروں کنٹینر ،ٹرک پکڑرکھے :ٹرانسپورٹ کونسل
لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل کے مرکزی صدر تنویر احمد جٹ نے کہا ہے کہ 4 دن سے ہمارے ہزاروں لوڈ کنٹینر اور ٹرک شاہراہوں کو بند کرنے کے لئے پولیس نے پکڑے ہوئے ہیں۔۔۔
اگر ہمارے کنٹینرز اور ٹرک نہ چھوڑے گئے تو کوئی بھی سخت فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ زندگی بچانے والی ادویات، سبزیاں، پھل، الیکٹرونکس اور امپورٹ ،ایکسپورٹ کے سامان سے لوڈ ہیں، کنٹینرز اور ٹرک پکڑے جانے سے ہمارا روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اگر ہمارے لوڈ کنٹینرز اور ٹرکوں کو مشتعل مظاہرین نے لوٹ لیا تو حکومت ذمہ دار ہو گی۔لوڈ کنٹینرز اور ٹرک کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔ گڈز ٹرانسپورٹ کا شعبہ پہلے ہی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے۔