احتجاج کو ایک حد تک رکھنے کیلئے معاہدہ کرنے کی ضرورت: معاشی ماہرین

احتجاج کو ایک حد تک رکھنے کیلئے معاہدہ  کرنے کی ضرورت: معاشی ماہرین

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستانی معیشت کو آبادی کے حجم سے جس رفتار سے گروتھ کرنی چاہیے وہ اس سے کوسوں دور ہے، سیاسی استحکام نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی پالیسیوں میں بھی تسلسل نظر نہیں آتا۔۔۔

 برآمدات ،ترسیلات زر میں اس رفتار سے اضافہ نہیں ہو رہا جو ہماری ضرورت ہے، حکومت اور اپوزیشن کو احتجاج کو ایک حد تک رکھنے کے لئے پارلیمنٹ کے ذریعے موثر معاہدہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معاشی ماہرین عاشق علی ، محمد اسحاق بریار ، ملک جلیل اعوان، شیخ عدیل شاہد ، فیصل اقبال خواجہ ، نغمانہ شہزادی ، عدیل حیدر جعفری، زاہد رسول گورائیہ اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا حکومت اور اپوزیشن سے درخواست ہے کہ ایک دوسرے کو بند گلی میں دھکیلنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے سے گریز کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں